داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عیسی خیل کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کی کارکردگی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹروں اور طبی عملے کے رویے، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں براہِ راست دریافت کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مریضوں کی سہولت، ادویات کی دستیابی اور سروس ڈلیوری کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہترین ماحول اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔بعد ازاں انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر ترگ پر کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹر کے یو سی کوارڈینیٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور یو سی کوارڈینیٹرز کو سختی سے تلقین کی کہ وہ اپنے پار سیلنگ کے ٹارگٹ کو ہر صورت میں 100 فیصد مکمل کریں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی





