داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں ضلع بھر کے بہترین اساتذہ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز میں شیلڈز اور اسناد کی تقسیم کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز سرگودھا ڈویژن، محترمہ ڈاکٹر ناہید ناز سرگودھا سے تقریب کو رونق بخشنے کے لیے بذاتِ خود تشریف لائیں ان کے ہمراہ تحسین رضا شیرازی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف کالجز کے پرنسپل اور وائس پرنسپل صاحبان اور کالج کے سٹاف ممبران کو بھی مدعو کیا گیا۔ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ناہید صاحبہ نے اپنے خطاب کے دوران کالج کی پرنسپل میڈم رقیہ خاتون نیازی کو ان کی انتھک محنت پر شاباش دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ صوبہ بھر کے 1800 کالجز میں سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میانوالی اپنی کارکردگی کی بناہ پر پنجاب کے 90 ٹاپ کالجوں کی لسٹ میں شامل ہے جبکہ سرگودھا ڈویژن میں کل 93 کالجز ہیں جن میں سے اسکی چھٹی پوزیشن ہے اور یہ بات خوش آئند ہے ۔اُنہوں نے مزید فرمایا کہ میانوالی کی طالبات کس قدر خوش نصیب ہیں کہ ضلع میانوالی سے سلیکٹ ہونے والے چار بہترین اساتذہ میں سے تین کا تعلق اُن کے کالج سے ہے۔
تقریب کی کاروائی میں درج ذیل شیلڈز اسناد اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے
بہترین کالج شیلڈ*
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، میانوالی* — شیلڈ پرنسپل محترمہ رقیہ خاتون نیازی نے وصول کی ضلع میانوالی کے بہترین اساتذہ (شیلڈز و اسناد)
افشاں مختار — اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی
یاسمین بی بی — اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی روبینہ سردار — ایسوسی ایٹ پروفیسر سائیکالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی شہزاد حسین — لیکچرار بیالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج عیسیٰ خیل
ضلعی فوکل پرسنز (شیلڈز و اسناد)
ملک عصمت اللہ — اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی — ضلعی فوکل پرسن، ڈینگی کنٹرول
محمد ذیشان خان — پرنسپل، گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج کالاباغ — ضلعی فوکل پرسن، sports male
اُمِ کلثوم — لیکچرار فزیکل ایجوکیشن — ضلعی فوکل پرسن، sports female
یاسمین بی بی — اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی — ضلعی فوکل پرسن، وزیرِاعلیٰ ہونہار سکالرشپ سکیم
ڈاکٹر بشیر نواز — لیکچرار ریاضی — ضلعی فوکل پرسن، اکیڈمکس ڈائریکٹر صاحبہ نے ایڈمیشن ڈیسک اور ڈینگی ڈیسک کا معائنہ بھی کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کالج کے خوشگوار ماحول اور شجرکاری کو سراہتے ہوئے اُنہوں نے موجود تمام پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ مون سون کے لیے تیاری کریں، بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی شجرکاری مہم اور ماحول دوست (کلائمیٹ ریزیلینٹ) سرگرمیوں کا آغاز کریں، اور طالبات کو بھی اس میں شریک کریں تاکہ ہمارے لگائے ہوئے پودے تیزی سے بڑھیں۔





