اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جیل پروجیکٹ کے متعلقہ افسران کی چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ میں شامل ایڈمن بلاک کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ھو گیا ھے اورماڈل جیل کی بیرک نمبر ایک اور دو کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ بیرک نمبر تین کا تقریباً 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر بیرکس میں سینٹری و بجلی کا تمام کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ قیدیوں کیلئے ماڈل جیل منصوبہ میں شامل ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو بھی تقریباً مکمل کیا جا چکا ھے۔تاہم ماڈل جیل کے واچ ٹاورز اور تمام سینتری پوسٹوں کی تکمیل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔دورے کے دوران چئیرمین کو بریفننگ میں آ گاہ کیا کہ جیل کے اطراف باقی ماندہ باؤنڈری والز کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائےگا،ڈائریکٹر پروجیکٹ نے بتایا کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں،اسلام آباد ماڈل جیل میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فلٹریشن پلانٹ کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائےسیوریج، ڈرینج، فٹ پاتھوں کی تعمیر سمیت دیگر کام کو بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔
تاہم جیل میں اسٹریٹ لائٹس کیلئے تمام پولز بھی نصب کردئیے گئے ہیں اور فیز ٹو کا پی سی-ون تیار کر لیا گیا ھے۔
نئے مالیاتی سال میں اسلام آباد ماڈل جیل کے فیز ٹو پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے گا، منصوبہ کے تمام ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے زریعے اعلیٰ معیار اور جلد از جلد تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت





