راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر صدر، ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ تحسین فواد، کرامت رٹھور روٹری کلب اسلام آباد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی نے ایم این ایچ سی رحمت آباد میں سی آئی اے ڈی پولیو مہم اگست 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر عالمی سطح پر پولیو کی صورتحال کے حوالے سے آگاہی حاصل کی گئی، جبکہ معزز شخصیات نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام اہل بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ مقررین نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین، محکمہ صحت، انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر پولیو کے مکمل خاتمے، بچوں کے محفوظ مستقبل اور مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔





