داؤدخیل (ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا میانوالی شہر کا دورہ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے میانوالی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں میوزیکل نائٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سی او ایم سی اور ستھرا پنجاب حکا م کو ہدایت کی کہ ا سٹیڈیم میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ گراؤنڈ کے اندر صفائی جبکہ اسٹیڈیم کے باہر تما م جھاڑیوں کو ختم کر کے اطراف میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شاہین ٹا ؤن کا دورہ کیا اور محکمہ آبپاشی کی جا نب سے ون آرکینال کی بھل صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایکسئن ایریگیشن کو ہدایت کی کہ نہر کی مکمل طور پر بھل صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے۔اس موقع پرا نہوں نے واسا کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر مکمل الرٹ رہیں اور بارش کی صورت میں شہر سے پا نی کی فوری نکا سی کو یقینی بنایا جا ئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او میو نسپل کمیٹی میانوالی مبشر کلیم گلِ،ایکسئن ایریگشن محمد نوید ملک ، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب سید مرتضیٰ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی مو جود تھے۔





