ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا ڈریم لینڈ پارک اور میانوالی سپورٹس جمنیزیم کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا ڈریم لینڈ پارک اور میانوالی سپورٹس جمنیزیم کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور تفریحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ پارک کے تما م گراسی لانز، پودوں کی مناسب دیکھ بھال، پارک کی تزین وآرائش اور جھولوں کی بحالی و مر مت کو یقینی بنا یا جا ئے۔بعدازاں انہوں نے میانوالی سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا۔انہوں نے جم خانہ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس او کو ہدایت کی کہ جم میں مو جود مشینری کی مناسب دیکھ بھال کی جا ئے تا کہ یہاں جسما نی ورزش کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں کو تما م سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے محکمہ سپورٹس پی ایم یو کے افسران کو ہدایت کی کہ سکوپ آف ورک کے مطابق جمنیزیم کی بحا لی و مر مت کے کا موں کو فوری مکمل کیا جا ئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمنیزیم کے احاطہ میں فٹ بال گراؤنڈ کی بحالی جبکہ اطراف کے پلاٹوں میں صفائی ستھرائی کر اکر گراسی لانز تیارکیئے جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ستھرا پنجاب کے افسران سید غلام مرتضیٰ، اکرام الحق سیال اور انجنیئر ملک عمران سیف بھی موجود تھے۔