ڈھوک چوہدریاں کے پانی کی دیگر علاقے کو منتقلی کے خلاف چوہدری آ صف کی قیادت میں شدید احتجاج، ایم ڈی واسا کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

راولپنڈی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی)
راولپنڈی کے علاقے یو سی 81 ڈھوک چوہدریاں کے پانی کا کنکشن ولایت ہومز کو دیے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کی بھاری تعداد نے واسا مانیٹرنگ آفس لیاقت آباد کے باہر شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق چیئرمین چوہدری آصف، ثاقب ستی، سابق کونسلر منصور ستی، چوہدری یاسر جمال، محمد نادر اور جاوید میر خان نے کی۔
علاقہ مکینوں کا مؤقف تھا کہ ڈھوک چوہدریاں پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے، ایسے میں یہاں کے پانی کا کنکشن کسی دوسرے علاقے کو دینا سراسر ناانصافی ہے۔
ایم ڈی واسا سے کامیاب مذاکرات اور کمیٹی کا قیام
احتجاج کے دوران علاقہ مکینوں کے وفد نے سابق چیئرمین چوہدری آصف کی سربراہی میں ایم ڈی واسا سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے۔ ایم ڈی واسا نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک تحریری کمیٹی تشکیل دے دی۔