ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا اور کماندنگ آفیسر کھاریاں نے (بذریعہ زوم لنک) کی۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن مہر محمد ریا ض ناز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، قانو ن نا فذ کر نیوالے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز نے گزشتہ ما ہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانو نی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی ریفلنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سگریٹ و دیگر مصنوعات، گدا گری کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں، تجاوزات اپریشن، مدارس کی رجسٹریشن، بجلی چوری، غیر قانو نی اسلحہ، منشیات، ما حولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے خلاف کی جا نیوالی کاروائیوں، جشن آزادی کے پروگراموں، مو سم بہار کی شجرکاری مہم اورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اپریشن سے متعلق ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ ملک کی تعمیر وترقی اور قومی سلا متی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ اپنے فرائض منصبی پوری محنت، لگن اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔ انھوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور کارائیوں سے متعلق رپورٹس ڈی سی سی کو بروقت ارسال کی جائے۔