ملک کی ترقی خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیات کی مرہونِ منت ہے، عاصمہ بٹ، سینئر صحافی شکیل اعوان کی صحافتی خدمات بھی قابلِ ستائش قرار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈولفن کمیونیکیشن کی چیف ایگزیکٹو محترمہ عاصمہ بٹ نے راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال اور راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کی اور ان کی فلاحی، سماجی اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ بٹ نے کہا کہ خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کے بعد انہیں یقین ہوا کہ پاکستان میں آج بھی ایسی مخلص شخصیات موجود ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ملک، قوم اور آنے والی نسلوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستان کو ایسے انسان دوست افراد سے نوازا ہے جو عملی میدان میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ پاکستان کس طرح ترقی کر رہا ہے، انہیں ایسے افراد کی خدمات کو دیکھنا چاہیے جو خاموشی سے معاشرے کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہی شخصیات کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور خاقان وحید خواجہ بھی انہی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔
عاصمہ بٹ نے کہا کہ خاقان وحید خواجہ نے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے خدمتِ خلق کی روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ خاقان وحید خواجہ اپنی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے میڈیا کوآرڈینیٹر اور سینئر صحافی شکیل اعوان کی صحافتی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ادارے کو صحافت کے میدان میں مزید کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
اس موقع پر چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے عاصمہ بٹ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں سینئر صحافی خالد چوہدری، امجد، رئیس خان، فنکار لیاقت شاہ، جھلک علی، عمران رشدی، نور اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔





