ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپس کی سہولیات کا جائزہ سیلاب اور دریائی کٹاو سے متاثرہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپس کی سہولیات کا جائزہ سیلاب اور دریائی کٹاو سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن میانوالی ملک طارق عباس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر شیر افگن خان نے متاثرہ دیہات محمد شریف والی اور خان محمد والا کا ہنگامی دورہ کیا۔دورے کے دوران دونوں افسران نے قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کیمپس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خان محمد والا، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول محمد شریف والی PEF، اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محمد شریف والی PEF شامل ہیں۔افسران نے متاثرین کو فراہم کردہ خوراک، پینے کے صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور امدادی سامان کی تقسیم شفاف انداز میں یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ڈی ای او ملک طارق عباس نے کہا کہ "دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کی بحالی اور ریلیف ہماری اولین ترجیح ہے۔ محکمہ تعلیم کی تمام دستیاب سہولیات متاثرین کے لیے وقف ہیں۔دونوں افسران نے دورے کے اختتام پر ایک جامع رپورٹ مرتب کی جس میں موجودہ سہولیات اور آئندہ امدادی اقدامات کی سفارشات شامل ہیں۔ متاثرین نے افسران بالا کی فوری توجہ اور ہمدردانہ رویے کو سراہا اور اسے مشکل وقت میں حوصلے کا باعث قرار دیا۔