پروفیشنل گروپ موٹر یونین ٹیکسلا واہ کے صدر ملک طاہر کی میزبانی، سیاسی و سماجی شخصیات اور موٹر یونین کے عہدیداران کی شرکت
ٹیکسلا واہ(شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) پروفیشنل گروپ موٹر یونین ٹیکسلا واہ کے صدر ملک طاہر کی جانب سے ایم ٹی موٹر پر جشن آزادی کے سلسلے میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری نقاش اسلم، سابق ممبر بلدیہ ٹیکسلا ملک رب نواز، عید میلاد کمیٹی کے صدر راجہ طاہر اور سرپرست اعلیٰ پیر سید نقشبندی نے پرچم کشائی کی۔
تقریب میں پروفیشنل گروپ موٹر یونین ٹیکسلا واہ کے عہدیداران، موٹر یونین کے مالکان، معززین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پرچم کشائی کے موقع پر مہمانانِ گرامی کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے جبکہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
ملک توقیر اور ان کے صاحبزادے نے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے دوران جشن آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی اور پاکستان سے اپنی محبت و وابستگی کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ ایم ٹی موٹر پر منعقدہ تقریب کے دوران مختلف لمحات کی تصویری جھلکیاں بھی بنائی گئیں، جن میں شرکاء نے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔





