میاں ڈھیری میں سیلابی صورتحال،صاحبزادہ حامد شاہ کا مؤثر کردار، حالیہ شدید بارشوں کے باعث وی سی میاں ڈھیری میں سیلابی صورتحال اور نکاسیٔ آب کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کے احتجاج

تربیلا غازی (نامہ نگار)
میاں ڈھیری میں سیلابی صورتحال،صاحبزادہ حامد شاہ کا مؤثر کردار، حالیہ شدید بارشوں کے باعث وی سی میاں ڈھیری میں سیلابی صورتحال اور نکاسیٔ آب کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کے احتجاج اور تربیلا روڈ کی بندش کے بعد صاحبزادہ حامد شاہ نے اہم اور مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ اور مظاہرین کے نمائندہ وفد کے ہمراہ جی ایم تربیلا ڈیم انور شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں اے سی غازی جنید آفتاب ،ڈی ایس پی غازی مسعود خان، شاہ علی مردان، سید فرمان شاہ ،ڈاکٹر ہارون اور دیگر عمائدین نے شرکت کی،وفد نے تربیلا روڈ پر پلیاں کے مقام پر چھوٹے پائپوں کے باعث پانی کی نکاسی میں پیدا ہونے والی رکاوٹ سے آگاہ کیا،جی ایم تربیلا ڈیم نے مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ہائی وے اٹھارٹی سے فوری رابطہ کرکے موقع کا جائزہ لیا جائے گا اور پانی کی نکاسی کا مناسب حل نکالا جائے گا،اس موقع پر صاحبزادہ حامد شاہ نے اے سی غازی سے مطالبہ کیا کہ حالیہ بارشوں سے تحصیل غازی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا فوری سروے کروا کر متاثرین کو سرکاری امداد فراہم کی جائے،علاقہ مکینوں نے مشکل وقت میں ان کی کاوشوں اور مسئلے کے حل کیلئے عملی کردار کو سراہا۔