پاکستان گکھڑ فیڈریشن و گکھڑ قبیلے کی شخصیات کے اعزاز میں سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی کا عشائیہ
گکھڑ فیڈریشن کے تین اہم عہدوں پر حلف برداری
(اسلام آباد نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ طارق کیانی آف گوجر خان کی طرف سے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداروں اور گکھڑ قبیلے کی اہم شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام منی گالف کلب بحریہ ٹاؤن فیز 4 اسلام آباد میں کیا گیا جس میں گکھڑ قبیلے کی اہم شخصیات راجہ مہتاب خان جنرل مسعود الرحمن کیانی راجہ واجدالرحمن کرنل افضل کیانی راجہ مبین اختر ارشد کیانی سیورہ ادریس کیانی ددھوچھہ عرفان کیانی جھٹہ ہتھیال امجد کیانی ایڈوکیٹ کرنل عرفان حمید کیانی عبید کیانی فیض آباد برگیڈہیر منصور حامد ڈاکٹر سلمی کیانی صدف ظفر مسزز سبرینہ جاوید ڈاکٹر عابد کیانی چکوال عمران ظہور کیانی راجہ طارق محبوب کیانی محفوظ کیانی جنرل ظہیر کیانی پرویز کیانی آف بڑل برگیڈہیر اعجاز قمر
زاہد رشید کیانی سلطان نعیم کیانی سلطان فیاض کیانی ( گوجر خان )راجہ شاھد ظفر
کرنل جہانگیر کیانی
عمران کیانی صدر جہلم ویلی
رضوان شبیر کیانی یامین کیانی راجہ چنگیز سلطان مرزا لیاقت کیانی ظفر اقبال کیانی سفیر کیانی ظاہر کیانی خلیق کیانی شوکت کیانی مسسز ثوبیہ مقدم نے شرکت کی
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی مرکزی قیادت چیئر مین راجہ طارق کمال کیانی چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی وائس چیئرمینز راجہ خالد محمود کیانی راجہ تاج کیانی بریگیڈیئر آصف گل کیانی محمد منیر راجہ جاوید حسین سابق جوائنٹ سیکرٹری زبیر کامران کیانی سنٹرل کوآرڈینیٹر عمرافضل کیانی اور سیکرٹری اطلاعات شاھد کیانی نے شرکت کی
عشائیے سے قبل نئے آئین کے مطابق تین نئے عہدیداروں سے حلف لیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت وائس چیئرمین راجہ خالد محمود کیانی نے حاصل کی اس کے بعد چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل طارق محمود کیانی نے نئے عیدیداران وائس چیئرمین کرنل آصف اقبال کیانی ایڈیشنل سیکرٹری میجر ساجد حسین کیانی اور ڈپٹی سیکرٹری زبیر کامران سے حلف لیا حلف برداری کیساتھ ہی تینوں نئے عہدیداران نے مہمانوں کو اپنا تعارف کرایا جس پر تمام معزز ممبران نے نئے عہدیداران کو مبارک باد دی چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی بنیاد اور اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی سیکرٹری جنرل راجہ تسلیم احمد کیانی صاحب نے نہ صرف ڈونرز اور مہمانوں کا تعارف کرایا بلکہ ان کی خدمات کا بھی اپنے مختصر بیان میں ذکر کیا
صدارتی خطاب چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل طارق کمال کیانی صاحب جس میں انہوں نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے اغراض ومقاصد کیساتھ ساتھ قبیلے کی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کی مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹر سلمی کیانی نے مختصر خطاب میں نئے ممبران کو مبارکباد دی اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا یاد رہے ڈاکٹر سلمی کیانی پاکستان گکھڑ فیڈریشن خواتین ونگ کی نہ صرف سرپرست ہیں بلکہ گکھڑ فیڈریشن کے ہر ایونٹ میں بھرپور شرکت کرتی ہے
مسز ثوبیہ کیانی(مقدم) MLA گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں گکھڑ قببیلے کے روشن ماضی پر روشنی ڈالی محبت اور اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور اپنی خدمات پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیلئے پیش کرنے کا اعادہ کیا آخر میں ایونٹ(عشائیے) کے میزبان سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ طارق کیانی نے اپنے خطاب میں بچوں کی تعلیم پر زور دیا اور مہمانوں کی آمد اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا
آخر میں تمام مہمانوں کی بہترین کھانے سے تواضع کی گئی
تمام مہمانوں نے راجہ طارق کیانی اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا





