اسلام آباد(کرائم رپورٹر) موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار۔تھانہ گولڑہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے لا کھو ں روپے مالیت کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلئے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ گولڑہ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھو ں روپے مالیت کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کرلئے گے۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔





