اقدام قتل کا مقدمہ، صدر واہ پولیس نے دو خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے

سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوئے تھے، ملزمان ٹیکنیکل و انسانی ذرائع کی مدد سے گرفتار، ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار

راولپنڈی (شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے 5 شہریوں کو زخمی کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد صدر واہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیکنیکل اور انسانی ذرائع سے مدد حاصل کی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔