گندگی کے ڈھیر گرلز ڈگری کالج کے ساتھ سی پیک انڈر پاس کے پاس عوام کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں روڈ سے گزرنے والوں کا بدبو سے برا حال ہے گزرنا مشکل ہے

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
گندگی کے ڈھیر گرلز ڈگری کالج کے ساتھ سی پیک انڈر پاس کے پاس عوام کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں روڈ سے گزرنے والوں کا بدبو سے برا حال ہے گزرنا مشکل ہے لیکن ستھرا پنجاب کے اعلی افسران ستو پی کر سو رہے ہیں ستھرا پنجاب بھی حکومت سے مال کماو پروگرام پر گامزن ستھرا پنجاب کی جانب سے پنجاب کو ستھرا کرنے کی بجائے گندگی کے ڈھیر عوام کا مقدر بن گئے سی پیک انڈر پاس نزد گرلز ڈگری کالج کینال کالونی روڈ پر سی پیک کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں نے زندگی اجیرن کر دی ہے سی پیک سے گزرنے والے ہوں یا کینال کالونی روڈ سے بدبو سے برا حال ہوتا ہے روڈ کے ساتھ بڑے بڑے گندی کے ڈھیر پڑے ہیں گرلز کالج آنے والی طالبات کو بھی شدید مشکلات سے گزر کر کالج آنا پڑتا ہے جبکہ ستھرا پنجاب کی مشینری نظر ہی نہیں آتی ہے جبکہ ستھرا پنجاب کے داؤدخیل کے ملازم جو صبح اندھیروں میں ڈیوٹی پر آتے ہیں انہیں دو ماہ کی تنخواہ ستھرا پنجاب کی جانب سے نہیں ملی عید پر انعام کا اعلان بھی جھوٹا نعرہ ثابت ہوا اب کچھ رقم دیکر ستھرا پنجاب کے ملازموں کو لولی پاپ دیا گیا ہے اب پھر تنخواہ کے چند دن باقی ہے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نوٹس لیں