داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)تھانہ ہرنولی پولیس کی کاروائی، BISP میں مستحق خواتین سے 1 ہزار روپے کٹوتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مستحق اور سادہ لوح خواتین سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین سے 01 ہزار روپے فی کس کٹوتی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ ڈیوائس آپریٹر محمد ادریس ولد لیاقت علی سکنہ محلہ سادات ہرنولی اور محمد رمضان سکنہ ٹبہ مہربان شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔دونوں ملزمان کے خلاف ہرنولی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔





