اسٹینڈنگ کمیٹی برائے متبادل توانائی آئی سی سی آئی کا قیام

محمون شفقت چیئرمین، آصف جاوید کمیٹی کے ممبر نامزد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)
اسٹینڈنگ کمیٹی برائے متبادل توانائی آئی سی سی آئی کا قیام،محمون شفقت کمیٹی کے چیئرمین نامزد۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین محمون شفقت، چیئرمین پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن آصف جاوید،طاہر علوی، وحید اکرم،نقاش احمد، نور بادشاہ،نادر ربانی،عرفان چوہدری،انصر صاحب،عتیق گوندل،چوہدری خالد اور ذوالقرنین عباسی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری نے کی جبکہ بعد ازاں صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کا بنیادی مقصد شمسی توانائی (سولر) کی صنعت کو درپیش اہم مسائل کا حل،وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز اور آئی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون و رابطہ کاری کے امور پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی،سولر انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل اور حکومت کے ساتھ مضبوط روابط کے ذریعے اس شعبے میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے،اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور عملی تجاویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔