اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج، قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی (صنوبر کیانی) تھانہ جاتلی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل ایس پی کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔





