10 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع
راولپنڈی(صنوبر کیانی)تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 10 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈویژنل ایس پی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔





