یومِ یکجہتیٔ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار ظہور اقبال

فتح جنگ(وسیم علی) سرپرستِ مسلم لیگ (ن) فرانس، چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ اور سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل، سردار ظہور اقبال نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جنہیں پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

سردار ظہور اقبال نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انہیں حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی، امن اور خوشحالی سے نوازے۔