لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، 5 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد، اہل علاقہ کا ایس ایچ او شاہزیب اسلم کو خراجِ تحسین
سیالکوٹ ( بیورو رپورٹ)تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، 5 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون، نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر شاہزیب اسلم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تھانہ کوٹلی سید امیر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او شاہزیب اسلم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شاہزیب اسلم جیسے فرض شناس اور دیانتدار افسران محکمہ پولیس کا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی کاوشوں سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔





