داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ٹول پلازہ کو میانوالی شہر سے دور ضلعی باونڈری پر شفٹ کریں یہاں ہر شہری آنے جانے پر ٹیکس دینے پر مجبور ہے جو کہ شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ٹول پلازہ کے لیے وکلاء برادری اور شہریوں کا بھرپور احتجاج کیا گیا ڈسٹرکٹ بار صدر امیر اسلم خان۔سنیئر قانون دان ملک اطہر یار اعوان۔سابق قائد ایوان حاجی اعجاز خان پنوں خیل نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹول پلازہ ایم ایم روڈ جو میانوالی شہر کے درمیان میں واقع ہے اس کو ڈسٹرکٹ میانوالی اور ڈسٹرکٹ بھکر کی باؤنڈری حمید کوٹ پر شفٹ اور حالیہ اضافی فیس کی فوری واپس کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا جب تک یہ ظالمانہ ٹیکس یہاں سے شفٹ نہیں کیا جاتا ہے اعجاز خان پنوں خیل۔ صدر وکلاء ڈسٹرکٹ بار میانوالی امیر اسلم خان یاروخیل اور ملک اطہر یار ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال یہ ہمارا علامتی اور جائز احتجاج ہے اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اس پر فوری عمل ایکشن لیا جائے ورنہ اگلی مرتبہ ہم پوری تیاری کے ساتھ احتجاج کریں گے یہ ظلم ہم اپنے شہریوں پر برداشت نہیں کر سکتے ہیں حکومت فوری ایکشن لیکر اس ٹول پلازے کو ضلعی باونڈری پر شفٹ کر کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے





