تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائیاں، 1منشیات فروش، اقدام قتل اور دھمکیوں کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان گرفتا

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائیاں، 1منشیات فروش، اقدام قتل اور دھمکیوں کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 2 کلو 520 گرام چرس، مستعملہ وقوعہ اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ ساجد خان ولد بادشاہ سکنہ کمرمشانی سے 2 کلو 520 گرام چرس برآمد کی۔
ایک اور کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضیاء اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ سلطان خیل، مکڑوال سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور ثناء اللہ ولد امیر خان سے موٹر سائیکل برآمد کیا۔
ایک اور کاروائی میں دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم زاہد خان ولد غلام حبیب سکنہ ملاخیل سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ دریافت ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے۔چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ مکڑوال میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔