تھانہ مکڑوال پولیس کی مؤثر کارروائی، امانت میں خیانت کا مطلوب ملزم گرفتار

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)تھانہ مکڑوال پولیس کی مؤثر کارروائی، امانت میں خیانت کا مطلوب ملزم گرفتار، 10 لاکھ روپے مالیتی کیری ڈبہ برآمدڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عبد المالک ولد امیر محمد خان کو گرفتار کرلیا۔ملزم چند ماہ قبل دوستی کی آڑ میں ممتاز احمد سکنہ مکڑوال سے سوزوکی بولان کیری ڈبہ مالیتی 10 لاکھ روپے لے گیا تھا اور واپس نہیں کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی برآمد کرلی۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔