مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے: عجب خان

پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کا مظہر ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)
صدر جی ایٹ مرکز و اسلام آباد موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن عجب خان نے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن،استحکام اور اجتماعی سلامتی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں،سعودی عرب کی اسٹریٹجک اہمیت اور ترکیہ کا دفاعی و تکنیکی تجربہ تینوں ممالک کے تعاون کو مزید مؤثر بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کرنے کا اصول اجتماعی دفاع اور باہمی یکجہتی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔