ملک راشد نعمت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ضلع مری تعینات

مری (راجہ عثمان علی) حکومت پنجاب نے ملک راشد نعمت کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) ضلع مری تعینات کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات 29 افسران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ملک راشد نعمت بھی ان افسران میں شامل ہیں جنہیں ضلع مری میں نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔حکومت پنجاب کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد ضلعی سطح پر انفورسمنٹ کے نظام، گورننس اور انتظامی امور کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی جائے تعیناتی پر فوری طور پر رپورٹ کریں اور ذمہ داریوں کی باقاعدہ منتقلی کو یقینی بنائیں۔ملک راشد نعمت کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) تعیناتی پر شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع مری میں انتظامی معاملات اور انفورسمنٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔