داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
شہداء کربلا کانفرنس , ڈیرہ چیرمین امیر عبداللہ خان داودخیل کچہ زیر انتظام تحریک منہاج القران داودخیل منعقد ہوئی جس کے میزبان چیرمین پٹرولیم شاہ سوار خان۔ذکاء اللہ ۔چیرمین ٹریڈرز کے اونر , دل جان خان عاقب خان تھے۔ اس تقریب سے پروفیسر علامہ مہتاب راجپوت نے خطاب کیا اور سانحہ کربلا کے آغاز سے لے کر قافلہ حسینی کے دمشق پہنچنے تک کے واقعات پر بہترین گفتگو فرمائی ۔ آپ نے اپنے خطاب کے شروع میں قران پاک کی آیت ” جس نے نبی کی اطاعت کی پس اس نے اللہ کی اطاعت کی ” سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اور حضور کریم کی حسنین کریمین سے محبت کو حکم خداوندی اور اطاعت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک شکل قرار دیا۔ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے متعلق آقا کریم کی احادیث کو بیان کیا اور غم حسین میں حضور کے بہتے آنسووں کی مثال دے کر سمجھایا کہ غم حسین میں بے اختیار آنسو چھلک پڑنا محبت و مودت کی نشانی ہے۔ آپ نے سانحہ کربلا سے ہمیں جو سبق ملتا ہے اس پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ ہمیں قول سے نہیں عمل سے بھی خود کو حسینی ثابت کرنا ہے ۔ تقریب کے انتظامات بہت عمدہ تھے شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا





