مری (راجہ عثمان علی)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مری کے زیرِ اہتمام ڈی سی آفس مری میں RMK روڈ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مری کامران ضغیر نے کی، جبکہ رکن قومی اسمبلی اسامہ سرور نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسیئن ہائی وے محمد عدیل، متعلقہ کنٹریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران RMK روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے منصوبے کو درپیش مسائل، تعمیراتی معیار کو مزید بہتر بنانے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ روڈ کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد محفوظ، معیاری اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ مری عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف معیار کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔





