مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی عوام کے لیے عمران خان کی جانب سے بہترین تحفہ تھا

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی عوام کے لیے عمران خان کی جانب سے بہترین تحفہ تھا تاکہ غریب عوام کو بہترین علاج معالجے کے مواقع میسئر ہو لیکن افسوس کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے مریض رل رہے ہیں جبکہ بی ایچ یو ۔آر ایچ سی پرائیویٹ کر کے ہیلتھ کے شعبے کو تباہ کر دیا گیا سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض رل رہے ہیں داؤدخیل رورل سینٹر میں نہ ادویات۔نہ ڈاکٹر۔نہ پیرا میڈیکل سٹاف عوام رل رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے امین اللہ خان حلقہ پی پی 86 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا ایم ایس ڈاکٹر ہارون شاہ سے ملاقات کی اور ہسپتال کے بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں ایم ایس ڈاکٹر ہارون نے بتایا کہ ہسپتال بہتر طریقے سے چل رہا ہے بجلی کا کوئی ایشو نہیں ہے اے سی کا مسلہ تھا جس کے لیے ٹیم لاہور سے پہنچ چکی ہے اور دو چار روز میں اے سی سسٹم بحال ہو جائے گا جبکہ مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اس کے بعد ایم پی اے امین اللہ خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی فارمیسی کا دورہ کیا ادویات کے بارے معلومات حاصل کیں اور وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کے بارے معلومات لیں جس پر مریضوں اور لواحقین نے کہا کہ ہمیں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ایم ایس نے بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں تقریبا ساڑھے چار سو بیڈ ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کیں جائیں سیوریج سسٹم کا ایشو ہے جس کو ٹھیک کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ایم پی اے امین اللہ خان نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں عمران خان نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی بہترین تعمیر کرائی جس میں جدید سہولیات فراہم کیں گئیں لیکن حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام رل رہی ہے جب کہ دیگر ہیلتھ کے یونٹ پرائیویٹ کر دیے گئے ہیں جس سے اب غریب لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اس وقت رورل داؤدخیل ہسپتال کی حالت انتہائی خراب ہے نہ ادویات ہیں۔نہ سرنجیں ہیں۔نہ ڈاکٹر ہیں۔نہ ایکسرے کی سہولت ہے۔نہ کتے کے کاٹے کی ویکسین ہے اس وقت پنجاب میں ہیلتھ کا شعبہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ کم از کم عوام کو ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔۔