ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان اور نائب صدر ڈاکٹر بدیع الزماں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان اور نائب صدر ڈاکٹر بدیع الزماں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف “Islam on Serving Humanity” بطور تحفہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش کی۔

اس موقع پر غلام علی خان نے کہا کہ شہری مسائل کے حل، اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان مؤثر رابطہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ضلعی انتظامیہ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے وفد کی آمد، مبارکباد اور قیمتی تحفے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی، گڈ گورننس، ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری، شفاف انتظامی نظام اور عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔