پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کی مرکزی و ذیلی کمیٹیوں کا اعلان

پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کی مرکزی و ذیلی کمیٹیوں کا اعلان، تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کا عزم
جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین جدہ انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود دھول اور جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے فورم کی مرکزی کمیٹی اور مختلف شعبہ جاتی ذیلی کمیٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بناتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں، تاجروں اور کاروباری شخصیات کو ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
فورم کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئی کمیٹیاں سرمایہ کاری کے فروغ، باہمی تعاون، تجارتی سرگرمیوں میں وسعت، کاروباری روابط کے استحکام اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فورم نہ صرف پاکستانی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرے گا بلکہ نئے سرمایہ کاری مواقع کی نشاندہی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرے گا۔
صدر، فضل میمن، افتخار چیمہ اور مصطفیٰ گجر نائب صدر عبدالخالق لک جنرل سیکرٹری، انجینئر سجاد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راجہ محمد ریاض فیروز فنانس سیکرٹری، خالد نواز چیمہ انفارمیشن سیکرٹری جبکہ فضل منیر سالارزئی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
اسی طرح مختلف شعبوں کے لیے درج ذیل کمیٹی ہیڈ مقرر کیے گئے ہیں: ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ چوہدری اظہر وڑائچ، کنٹریکٹنگ کمیٹی کے ہیڈ ملک محسن، انڈسٹریل کمیٹی کے ہیڈ انصر اقبال مغل، ٹورازم کمیٹی کے ہیڈ طارق چوہدری، آئی ٹی کمیٹی کے چیئرمین عثمان بھٹی جبکہ ٹریڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فضل میمن ہوں گے۔
نوجوان کاروباری قیادت کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ینگ کمیٹی میں علی خورشید ملک کو صدر اور عمر مسعود پوری کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، جو نوجوان سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی رہنمائی اور انہیں فورم کی سرگرمیوں سے مؤثر انداز میں منسلک کرنے کے لیے کام کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین چوہدری شفقت محمود دھول نے کہا کہ پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط، بااعتماد اور متحد پلیٹ فارم مہیا کرنا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا، نوجوان کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تجارتی، صنعتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک نے کہا کہ تمام کمیٹیاں جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے سالانہ پروگرام کے مطابق عملی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام عہدیداران باہمی اتحاد، دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ فورم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
فورم کی قیادت نے نومنتخب عہدیداران اور کمیٹی چیئرمینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کو کامیابی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے، پاکستانی کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی کریں گے اور دونوں برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
۔