وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے سیلف میڈ انٹرپرینیور کے طور پر پہچانے جانے پر وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام(PMYP) کے فوکل پرسن شہریارمیمن نے وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے سیلف میڈ انٹرپرینیور کے طور پر پہچانے جانے پر وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام(PMYP) کے فوکل پرسن شہریارمیمن نے وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ اعتراف ان کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہے۔ یہ اعزاز ثابت قدمی، وژن اور مسلسل محنت کی قدر و منزلت کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں بااختیار بنانے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور انہیں کامیاب کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید محنت اور لگن سے ادا کریں گے۔