چوہدری عظیم بخش حلقہ ایل اے دوکی توانا آواز ہیں، مرکزی نائب صدر شعبہ خواتین
خواتین اور نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، مریم ادریس
اسلام آباد/میرپور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ستائیس جولائی کا دن فیصلے کا دن ہے جس دن آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو ہر فورم پر ان کی آواز بنے، ن لیگ حلقہ ایل اے دو کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، آئے روز جوق در جوق سیاسی و سماجی شخصیات اور افراد چوہدری عظیم بخش کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں چوہدری عظیم بخش اس وقت حلقہ ایل اے ٹو چکسواری کے عوام کی ایک توانا آواز بن کر ابھرے ہیں،ڈور ٹو ڈور بھرپور کمپین کر رہے ہیں،حلقے کے عوام کی اکثریت ان کے ساتھ کھڑی ہے،انشاء اللہ ستائیس جولائی کو چکسواری میں شیر دھاڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر مریم ادریس نے کہا کہ مسلم لیگ ن قائد میاں محمد نواز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کا وژن لیکر میدان میں اتری ہے،عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے،حقوق و بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، مریم ادریس نے الیکشن کمپین کے دوران مختلف جگہوں پر حلقے کی خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر فورم پر ان کی ناصرف آواز بنیں گی بلکہ ان کو درپیش مسائل کو اپنی قیادت تک خود پہنچائیں گی ، مریم ادریس نے خواتین کو کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل میں ہم سب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ہمارے ووٹ کی بڑی اہمیت ہے،میری بس آپ سے یہی گزارش ہے کہ ستائیس جولائی کو آپ اپنے گھروں سے نکل کر اپنا قیمتی ووٹ ضرور کاسٹ کریں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عظیم بخش کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں مجھے یقین ہے وہ ہر فورم پر حلقے کی خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔





