داؤدخیل (ضیاءنیازی سے) لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر کفایت اللہ خان کو سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔پریس کلب کمرمشانی کےمعروف صحافی جاوید خان جرنلسٹ، محمد طارق خان، عصمت اللہ خان نیازی، غلام حبیب خان ودیگر نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کفایت اللہ خان کی اس شاندار کامیابی کو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری مرغا برادری کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے وطن اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنا ایک قابلِ ستائش کارنامہ ہے۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ان کے بھائی ڈاکٹر عرفت اللہ خان کی محبت، تربیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا عکس کفایت اللہ خان کی شخصیت میں نمایاں ہے۔ ان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔
انہوں نے کفایت اللہ خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ اس موقع پر پوری برادری کو بھی اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔





