پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی جیالہ وزیر اعلیٰ ہو گا،روبینہ قائم خانی
راولپنڈی (سٹی رپورٹر)
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شعبہ خواتین سندھ کی نائب صدر سینیٹر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کا پی پی پی اور قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ،
گلگت بلتستان کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نہیں بھولی ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بات کی اور دیئے بھی ،بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو اور دیگر قیادت نے بے مثال کمپین کی جسکا نتیجہ بھرپور کامیابی میں نکلا،پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی جیالہ وزیر اعلیٰ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر روبینہ قائم خانی نے گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جیتنے والے تمام امیدواروں اور بالخصوص جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے
کہا کہ یہ جیت سب کی مشترکہ محنت اور اتحاد کا نتیجہ ہے ،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، جی بی میں کامیابی کے بعد تنقید کرنے والوں کو جواب مل گیا،
پیپلز پارٹی جی بی کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی ، پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی ۔





