کیمیائی ملاوٹ سے پاک خالص غذاؤں کے فروغ کا عزم، فلیگ شپ اسٹوڈیو شاپ کی افتتاحی تقریب میں طبی و صحافتی شخصیات کی شرکت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) صحت بخش اور خالص اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے معروف پلیٹ فارم نیوٹی فائی ڈاٹ پی کے کی فلیگ شپ اسٹوڈیو شاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے ڈی ڈی این اور ممتاز سرجن پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار نے بطور مہمان خصوصی ربن کاٹ کر اسٹوڈیو شاپ کا افتتاح کیا، تقریب میں سینئر صحافی جاوید صدیق، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر عثمان بلوچ اور علی مجید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر نیوٹی فائی ڈاٹ پی کے کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان خالد نے معزز مہمانوں کو ادارے کے بنیادی مقاصد، مستقبل کے وژن اور خالص مصنوعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ نیوٹی فائی ڈاٹ پی کے کا مقصد عوام کو بغیر ملاوٹ کے کولڈ پریسڈ آئل، خام شہد، خشک میوہ جات، نامیاتی بیج اور خالص آٹا فراہم کرنا ہے، نعمان خالد نے کہا کہ ادارے کا بنیادی فلسفہ ’’قدرت کی طرف واپسی‘‘ ہے، جدید دور میں کیمیائی اجزا سے بھرپور اور غیر صحت بخش غذاؤں کے بڑھتے ہوئے استعمال نے انسانی صحت کو متاثر کیا ہے، نیوٹی فائی ڈاٹ پی کے محض ایک تجارتی برانڈ نہیں بلکہ معاشرے کو مصنوعی اور غیر فطری اشیا سے دور کرکے قدرتی اور خالص غذاؤں کی طرف واپس لانے کی کوشش ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت مند زندگی فراہم کی جا سکے، تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار نے نیوٹی فائی ڈاٹ پی کے کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے خالص اور معیاری غذا کا استعمال بنیادی اہمیت رکھتا ہے، ایسے اقدامات عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اسٹوڈیو شاپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف مصنوعات کا معائنہ کیا، نیوٹی فائی ڈاٹ پی کے قدرتی اور نامیاتی غذائی اجزا کی فراہمی کے ذریعے عوام کو صحت مند اور متوازن طرز زندگی کی طرف راغب کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔





