راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے محکمہ میں شاندار، پیشہ ورانہ اور قابلِ تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر راجہ خلیل کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ فرض شناسی، دیانتداری اور محنت سے فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ خلیل آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔راجہ خلیل کو ملنے والا یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین کارکردگی اور محکمانہ امور میں نمایاں خدمات کا اعتراف ہے، جس پر ساتھی افسران، دوست احباب اور اہلِ علاقہ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





