آر ڈی اے کی نجی ہاؤسنگ سکیموں بحریہ ٹاؤن اور گلریز ہاؤسنگ سکیم میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر آر ڈی اے کے زیرکنٹرول علاقوں میں ڈینگی کی مؤثر روک تھام اور تدارک کے لیے جامع ڈینگی کنٹرول اور سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں۔  اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسعود احمد بخاری کی زیر نگرانی فیلڈ انسپیکشن کیا گیا، جس کا مقصد جاری ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور فیلڈ میں ان پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔  فیلڈ انسپیکشن کے دوران دو نجی ہاؤسنگ سکیموں، بحریہ ٹاؤن اور گلریز ہاؤسنگ سکیم میں ڈینگی کنٹرول کی جامع سرگرمیوں، بشمول ان ڈور اور آؤٹ ڈور آپریشنز  کا موقع پر جائزہ لیا گیا اور ان کی تصدیق کی گئی۔ ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کے معیار، مؤثریت اور مقررہ  ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  ڈینگی سرویلنس اور ہاؤسنگ سکیموں میں روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں انجام دینے والی فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی، حاضری اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انسپیکشن کا مقصد ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد اور مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسعود احمد بخاری نے نجی ہاؤسنگ سکیموں میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے باقاعدگی سے سرویلنس، فیلڈ ٹیموں کی مؤثر موجودگی اور ڈینگی کنٹرول اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔  فیلڈ انسپیکشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اور متعلقہ زونز کے بلڈنگ انسپکٹرز بھی موجود تھے۔  آر ڈی اے کی جانب سے ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کی مؤثر انجام دہی اور مقررہ ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور فیلڈ انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ متعلقہ فیلڈ ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ مکمل چوکس رہتے ہوئے ڈینگی کے ممکنہ افزائشِ نسل کے مقامات کی فوری نشاندہی اور خاتمہ یقینی بنائے اور مقررہ علاقوں میں تمام حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کرے۔۔۔۔۔