ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان اور تھانہ مندرہ کا دورہ، اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے

آر پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ،حوالات، فرنٹ ڈیسک،کوت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا،تھانہ جات میں صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، کسی بھی شہری کے ساتھ غیر مہذب اور غیر انسانی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، بابر سرفراز الپا آر پی او

راولپنڈی(صنوبر کیانی)

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان اور تھانہ مندرہ کا دورہ کیا اس موقع پرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے،آر پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ،حوالات، فرنٹ ڈیسک،کوت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا، اس موقع پر آرپی اونے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور انکے مسائل سن کر انکی داد رسی کی جائے، آر پی اونے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ غیر مہذب اور غیر انسانی رویہ برداشت نہیں کیاجا ئے گا،علاوہ ازیں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے۔