تربیلا میں دوسری او ایس ایچ ٹریننگ، ورکروں کو سیفٹی اینڈ ہیلتھ پر خصوصی لیکچ

تربیلا غازی (نامہ نگار)
تربیلا میں دوسری او ایس ایچ ٹریننگ، ورکروں کو سیفٹی اینڈ ہیلتھ پر خصوصی لیکچر،، پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز (PFBWW) کے زیر اہتمام بی ڈبلیو آئی، لائیڈز اور پی ایف بی ڈبلیو ڈبلیو ٹریڈ یونین ایکٹیویٹی 2026 کے سلسلے میں دوسری او ایس ایچ ٹریننگ تربیلا ڈیم کے البیلا ہوٹل میں منعقد ہوئی،ٹریننگ میں لاہور سے خصوصی طور پر تشریف لانے والی پی ایچ ڈی ان او ایس ایچ اور ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ہما نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے (ٹی فائیو) کے ورکروں کو سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا،انہوں نے کام کی جگہ پر حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد، ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور کارکنوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی،اس موقع پر پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عادل نے بھی خطاب کیا اور کارکنوں کی فلاح و بہبود اور محفوظ ماحول کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے ٹریننگ کے انعقاد میں تعاون پر کمپنی کے سیفٹی انچارج سینئر انجینئر عادل علی، ایچ آر منیجر حامد خان اور تمام ورکروں کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں معروف مزدور رہنما محمد رفیق کے علاوہ عوامی لیبر یونین کے عہدیداران اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے ورکرز نے بھی شرکت کی،مقررین نے کہا کہ صنعتی و تعمیراتی منصوبوں میں سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کارکنوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہے۔