عرس کے دوران محافل نعت و سماع نے شرکاء پر وجد طاری کردیا
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات نورپورشاہاں میں جاری ہیں، عرس کے پہلے دن محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف نعت خواں حضرات نے خوبصورت کلام سے محفل کو دوبالا کر دیا۔ نعت خوانوں میں محمد عامر فیاضی ۔ محمود الحسن اشرفی، محمد خاور نقشبندی، شہباز قمر فریدی، بلال حیدر و دیگر شامل تھے، محفل نعت کی نظامت کے فرائض صاحبزادہ محمد رضوان خالد نے سرانجام دیئے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری سید مزمل ہاشمی نے حاصل کی، عرس کے دوسرے دن محفل سماع کے موقع پر ملک کے معروف قوال آصف علی خان سنتو، محمد سمیع نے اپنے ہمنواؤں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سید الطاف حسین شاہ۔ سید امتیاز حسین شاہ، مفتی محمد حنیف قریشی، عبدالرزاق جامی، پیر عبید احمد عبید نقشبندی،عبداللہ گل۔ پیر سید شمس مشہدی و دیگر نے خوبصورت بیانات سے محفل کو چار چاند لگا دیئے، اس موقع پر وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی، خادم دربار بری امام سرکار و بابا کلو سرکار راجہ سرفراز اکرم،ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر راجہ آصف جنجوعہ، ملک افتخار احمد، شفیق الدین اور قاری عبید الرحمن ستی ،عمر فاروق قدوسی،سید بشیر شاہ،راجہ شہزاد جنجوعہ،ڈاکٹر حیدر جنجوعہ،عبداللہ جنجوعہ، راجہ محمد ایاز،احسان الحق میاں،کرنل انعام ربانی ، جنرل (ر) عبدالجنجوعہ (ستارہ امتیاز) اور ضیا ء اللہ شاہ سمیت وفاقی و ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی رہنماؤں سمیت عقیدت مند بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر فاتحہ ؤخوانی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ عرس کی تقریبات 17 اگست 2026ء تک جاری رہیں گی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور عقیدت مند شرکت کررہے ہیں۔ عرس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ دربار اور اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، ٹریفک کی روانی، پارکنگ اور دیگر انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ زائرین کیلئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے، انتظامیہ نے شہریوں اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس کے دوران انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تقریبات پرامن اور منظم انداز میں جاری رہ سکیں۔





