محلہ کریم آباد فیڈر کو تبی سر فیڈر سے الگ کر دیا گیا

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) محلہ کریم آباد فیڈر کو تبی سر فیڈر سے الگ کر دیا گیا.محلہ کریم آباد کے ہزاروں مکینوں کا نوابزدگان آف کالاباغ کی طرف سے دیرینہ مسلہ حل کرنے پر نوابزدگان آف کالاباغ کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق محلہ کریم آباد کالاباغ میں کریم آباد کےمکینوں کی طرف سے شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رھنما نوابزادہ ملک امیر محمد خان آف کالاباغ نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع ہر انہوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 10 سالوں سے کریم آباد کےہزاروں مکینوں کے لیئے پریشان کن اور درد سر بنا ھوا تھا معمولی سی آندھی اور ہلکی بارش کے باعث جب تبی سر فیڈر بند کیا جاتا تو کریم آباد محلہ کی بھی بغیر وجہ شامت آ جاتی اور تبی سر فیڈر بند ہونے سے کریم آباد محلہ کی بجلی بھی بند ھو جاتی انکا کہنا تھا کہ بڑی کوششوں کے باوجود آج تک کسی نمائندے یا سابق وزیراعظم نےیہ مسلہ حل نہیں کروایا انکا کہنا تھا کہ کالاباغ اور میانوالی کے لوگوں کے ساتھ ھمارا جینا مرنا ہے ھمارے دروازے ھمیشہ سے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیئے کھلے ہیں اور ھمیشہ کھلے رہیں گے انکا کہنا تھا کہ وہ کسی پر تنقید نہیں کر رہے لیکن مضبوط اپوزیشن بھی عوامی مسائل حل کروا سکتی لیکن جن نمائندوں کی ضلع میں بات نہ سنی جائے انکی بات اسمبلیوں میں کون سنے گا ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ کے برساتی نالوں کو جلد کھلوایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اس موقع پر ایکسیئن واپڈا میانوالی نجم. الحسن , ملک نور شیر , محمد غلام , سینئر نائب صدر انجمن تاجران اسکندرآباد مارکیٹ ذکااللہ پائی خیل , صحافی اکرام اللہ اسکندرآباد , کالاباغ گروپ کے دیرینہ ساتھی اور تاجر ملک محمد عارف , صحافیوں سمیت عوامی سیاسی و سماجی حلقوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.