پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم جشن آزادی کو اس طرح منائیں جیسے ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور ایسا کوئی غیر ضروری کام یا بات یا عمل نہیں کرتے جس سے دوسرے کو نقصان پہنچے یہی فارمولا اگر ہم ملک پاکستان کے لیے رکھیں تو ہم حقیقی معنوں میں اس کے ساتھ مخلص ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ہیلپنگ ہینڈ فار آرفن چلڈرن کے تصور امتیاز عباسی اور دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ جب کہ چیئرمین پارٹی نے غوری ٹاؤن میں ایس ایم ایس فارمیسی کا افتتاح بھی کیا۔ غوری ٹاؤن پہنچنے پر چیئرمین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فارمیسی کی انتظامیہ ناصر پراچہ۔ نعیم باسط ستی۔ کرم حسین۔ امجد صالح۔ احمد بخش۔ فیاض الحسن۔ راجہ کامران عرف کامی۔ سہراب لطیف بیگ۔ اور نعیم مغل بھی موجود تھے۔ جبکہ جشن آزادی کے حوالے سے ہی یونین کونسل 65 کھنہ برما ٹاؤن صنم ٹاون میں چیئرمین امجد حسین کے ہمراہ انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔جبکہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیت ڈاکٹر روف ناصر چوہدری نے بھی اس موقع پر پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس شمولیت پر خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ڈاکٹر روف ناصر چوہدری کی پارٹی میں شمولیت پر ہمیں بہت فخر ہے کہ اس ملک کے پڑھا لکھا طبقہ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہا ہے۔ جو ہماری پالیسیز منشور اور بیانیہ کو تقویت دیتا ہے۔ شجرکاری مہم پر چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ درخت لگانا جہاں سنت نبوی ہے وہاں ہمارے ملک کی اس وقت ماحول کے حوالے سے سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ایس ایم ایس فارمیسی کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں نہ صرف کمی لائی جائے بلکہ دوائی کی کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔دوا ساز کمپنیوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جس سے عام آدمی کا ادویات خریدنا ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔