اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن اور راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پاکستان کا 79 واں جشن آزادی بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ترلائی میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ تھے۔ انسٹیٹیوٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔پورے کالج کے طلبہ و طالبات نے جھنڈیاں۔ پاکستان کے قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور قومی ترانہ سب نے مل کر پڑھا۔ مہمان خصوصی نے قومی پرچم لہرایا ۔ آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔اس موقع پر پرنسپل راول کالج آف میڈیسن پروفیسر شکیب انور۔ پرنسپل راول ڈینٹل کالج پروفیسر اسد پرنسپل راول کالج آف نرسنگ میڈم ڈیزی جعفر۔ پرنسپل راول کالج آف فزیوتھراپی پرنسپل راول کالج آف فارمیسی بھی شریک تھے۔ بعد ازاں راول جنرل ہاسپٹل کے ایڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے ٹیبلو شو بھی پیش کیے۔ قومی نغمے اور پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے تقاریر بھی کی گئی ۔اس موقع پر پاکستان عوامی قوت پارٹی کی عوامی خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ مہمان خصوصی خاقان وحید خواجہ نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ اور اپنی تقریر میں پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ یہ ملک ہمیں آسانی سے نہیں ملا اس کے لیے ہمیں بہت جدوجہد کرنی پڑی نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور اس مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان عوامی قوت پارٹی انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور ہم اس ملک کے لیے ہر وقت ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔





