داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)انجمن تاجران داؤدخیل کے صدر عامرنواز خان کا داؤدخیل پریس کلب کے صحافیوں اور تاجران کے وفد کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران ۔سی او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور داؤدخیل کے مسائل کے بارے تفصیلی آگاہ کیا داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر کی ابتر حالت اور داؤدخیل شہر کی سیوریج۔واٹر سپلائی۔سٹریٹ لائٹ کے بارے آگاہ کیا انہوں نے اسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران سے ملاقات کے دوران عامر نواز۔ایڈوکیٹ سیف اللہ اور صحافی ضیاءنیازی نے انہیں بتایا کہ کئی سالوں سے واٹر سپلائی بند پڑی ہے پینے کے پانی کو لوگ ترس رہے ہیں ایک لاکھ آبادی کا شہر ہے لیکن اس وقت مسائلستان بن چکا ہے لوگ پینے کا پانی نہر تھل پر لگے نلکوں سے بھرنے پر مجبور ہیں جبکہ سٹریٹ لائٹ سے شیر شاہ سوری روڈ ۔ریلوے روڈ۔بلال مسجد روڈ گرلز کالج روڈ پر اندھیروں کا راج ہے سیوریج سسٹم ناکارہ ہے کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود گلیاں۔روڈ جھیل کا منظر پیش کر رہے ہیں محلہ سمال خیل لاری اڈہ روڈ پر مسجد قباء کے سامنے گندہ پانی عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے مسجد قباء پر روڈ پر سیوریج لائن پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی روڈ پر گندہ پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے حکومت کے لاکھوں روپے گٹروں میں بہہ گئے ہیں اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ داؤدخیل کے مسائل پر ڈی سی شاہد عباس کاٹھیا بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں جلد مسائل کو حل کریں سی او ہیلتھ میاں کاشف نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں چار ڈاکٹروں کے آرڈر ہو چکے ہیں دو ڈاکٹروں نے جوائنگ کر لی ہے ایک لیڈی ڈاکٹر کے آرڈر بھی ہو گے ہیں اور کہا کہ ڈسپینسر بھی فراہم کریں گے اور جلد ایکسرے اور الٹرساونڈ مشینیں بھی بحال کریں گے اور ادویات بھی مریضوں کو فراہم ہونگی انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ داؤدخیل کی عوام کا درد رکھنے والے لوگ ہیں وفد میں صحافی انعام اللہ خان۔رمضان ساجد۔احمد خان۔رشید زرگر۔حمید اللہ شکور خیل۔محمد حیات۔عرفان خان شامل تھے





