شاکر علی کے بڑے بھائی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، امتیاز اسد تنولی کی قیادت میں اجتماعی دعا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خیبر پختونخوا کے رہنما نے عیادت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی

پشاور(خالد خان) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خیبر پختونخوا کے رہنما حاجی امتیاز اسد تنولی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما شاکر علی کے بڑے بھائی کی علالت پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
تقریب میں شرکاء نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شاکر علی بھائی کے بڑے بھائی کو شفاءِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، انہیں ہر بیماری سے نجات دے اور جلد از جلد مکمل صحت عطا کرے۔
اس موقع پر حاجی امتیاز اسد تنولی نے کہا کہ ہم شاکر علی بھائی اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ اور پریشانی میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بیمار کو کامل صحت عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر، حوصلہ اور استقامت نصیب کرے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی پوری قیادت اور کارکنان اس مشکل وقت میں شاکر علی بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے بڑے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
دعائیہ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔