5 کلو 300 گرام چرس برآمد، ملزم کا تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف، قبل ازیں بھی منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ نکلا
راولپنڈی (شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو 300 گرام چرس برآمد کرلی، راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قبل ازیں بھی منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ ہے، سی پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نوجوان نسل کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔





