الگ الگ کارروائیوں میں اسلحہ، ایمونیشن اور 3 بوتلیں شراب قبضے میں، مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری
راولپنڈی/ٹیکسلا(شاہ رخ خان/تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب فروشوں کے خلاف الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایک کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا، جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 3 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے، شراب فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔





