ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملتان شہر کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے ہڑپہ اور موہنجوڈارو کی یاد تازہ کر دی ہے جس کے ذمہ دار تخت لاہور اور ملتان انتظامیہ ہے جس کو اہلیان ملتان کے دکھوں سے کوئی سروکار نہیں ہے اب بھی وقت ہے کہ ملتان انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ورنہ اب روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ہوگا انہوں نے ان خیالات اظہار انہوں نے انجمن تاجران چونگی نمبر 22 کے نومنتخب صدر رانا محمد شاہ زیب،جنرل سیکر ٹری ملک بلاول بھٹہ، سرپرست علیٰ ملک ارشد بھٹہ، چیئرمین ملک ذیشان عظیم بھٹہ ودیگر عہدادارن کومبارکباد دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، عثمان غنی روڈ کے صدر رانا محمد عثمان،شٰیخ الطاف حسین، ملک کامران بھٹہ، حاجی عبدالغفور، ملک عزیز کمبوہ، ملک شبیر بھٹہ، ودیگر شریک تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا معاشی حب ہے جہاں پر چھوٹے تاجروں اور غریب دکانداروں کے کاروبار زندگی کئی ماہ سے واسا کی طرف سے پورے شہر کے تمام مین بازاروں میں سیوریج کے لیے کی جانے والی کھدائی کی وجہ سے ملتا ن شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جسکی وجہ سے ملتان کی تمام تاجربرادری سرپا احتجاج ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے ساتھ ہی کاموں کا رک جانا ملتان سمیت جنوبی پنجاب کو مزید پسماندہ رکھنے کے لیے مبینہ سازشیں نظر آرہی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے کاروبار زندگی جام ہونے کی وجہ سے دکانوں اور گھروں کے اخراجات پورے کرنا محال ہو چکے ہیں ایسے حالات میں اب ہمارے لیے خاموش رہنا ناممکن ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملتان۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، عثمان غنی روڈ کے صدر رانا محمد عثمان کا انجمن تاجران چونگی نمبر 22 کے نومنتخب صدر رانا محمد شاہ زیب،جنرل سیکر ٹری ملک بلاول بھٹہ، سرپرست علیٰ ملک ارشد بھٹہ، چیئرمین ملک ذیشان عظیم بھٹہ ودیگر عہدادارن کومبارکباد دینے کے موقع گروپ فوٹو





